ازبکستان کے انتخابات، پاکستانی سینیٹرز کا 3 رکنی مبصر گروپ ازبکستان جائے گا

Published On 23 October,2024 06:50 pm

تاشقند: (دنیا نیوز) ازبکستان کے انتخابات، پاکستانی سینیٹرز کا تین رکنی مبصر گروپ ازبکستان جائے گا۔

ازبکستان کے سینٹرل الیکشن کمیشن نے پاکستانی سینیٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے، خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں 3 رکنی وفد ازبکستان روانہ ہو گا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں وفد سینیٹر سرمد علی اور سینیٹر عامر چشتی پر مشتمل ہے۔