مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف آج لاہور سے دبئی روانہ ہوں گے

Published On 25 October,2024 03:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف آج لاہور سے دبئی روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف آج 9 بجے ایمریٹس ایئرلائن کی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوں گے، نوازشریف بیرون ملک دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نوازشریف 5 ملکوں کا دورہ کریں گے جن میں دبئی، امریکا، لندن اور یورپ کے ممالک شامل ہیں، نوازشریف 29 اکتوبر کو لندن سے امریکا جائیں گے جہاں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔