سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Published On 01 November,2024 11:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے متحرک ہوں۔