اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ واپس بلا لیا۔
ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں ریسرچرز کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔
واضح رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران بھی تعینات کیے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔