خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کیلئے سالانہ ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

Published On 03 November,2024 11:49 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے سالانہ ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ خزانہ نے اے ڈی پی سے 2 ہزار ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ترقیاتی فنڈز ضم اضلاع میں مختلف شعبوں کے لئے جاری کئے جائیں گے، زراعت کے شعبے کے لئے 15 ملین روپے اور اوقاف حج کے لئے ایک ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بورڈ آف ریونیو کے لئے 5 ملین، پینے کے پانی اور سینی ٹیشن کے لئے 500 ملین اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لئے 135 ملین جبکہ انرجی کے لئے 6 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔

مراسلے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے لئے 5، ایکسائز اور جنگلات کے لئے 2،2 ملین روپے جاری ہوں گے، ضم اضلاع کے شعبہ صحت کے لئے 300 ملین روپے، ہائیر ایجوکیشن کے لئے 25 ملین روپے اور ہوم کے لئے 240 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔

انڈسٹریز کے لئے 18 ملین، پانی کے لئے 144 ملین اور سڑکوں کے لئے 300 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ منرل اینڈ مائنز کے لئے 3 ملین روپے، لوکل گورنمنٹ کے لئے 30 ملین روپے جاری ہوں گے، ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے تحت لائیوسٹاک کے شعبے کے لئے 23 ملین روپے اور لاء اینڈ جسٹس کے لئے 5 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔