اپ گریڈیشن کا معاملہ: کے پی میں اساتذہ سراپا احتجاج، تعلیمی ادارے بند

اپ گریڈیشن کا معاملہ: کے پی میں اساتذہ سراپا احتجاج، تعلیمی ادارے بند

آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ منظوری کے باوجود اپ گریڈیشن نہیں ہو رہی، تعلیمی سلسلہ آج معطل رہے گا، آج پرامن احتجاج میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

پرائمری سکول ٹیچرز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے پرائمری اساتذہ پشاور میں احتجاج کریں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔