ہمارے مطالبات پر سنجیدہ کوشش ہوتی ہے تو ہم تیار ہیں: بیرسٹر سیف

Published On 19 November,2024 11:02 pm

پشاور:(دنیا نیوز) مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہمارےمطالبات پرکوئی سنجیدہ کوشش ہوتی ہےتوہم تیارہیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکی بانی سےاحتجاج سے متعلق گفتگو ہوئی، بانی ٹی آئی نےکہا مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سےنہیں جانا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا، ایپکس کمیٹی میں علی امین گنڈا پورنےاپنا موقف رکھا ہے، اگر ہمارےمطالبات پرکوئی سنجیدہ کوشش ہوتی ہے تو ہم تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نےبیرسٹرگوہر،علی امین گنڈا پور کو مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کہا مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سےہوں گے، حکومت نے جو کرنا ہےکرے ہم اسلام آباد پہنچیں گے۔