اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کےآنےسےتحریک میں جان پڑی ہے۔
دنیا نیوزکے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےپاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے تین مطالبات پیش کیےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا حکومت کا کام ہے، مذاکرات کا راستہ حکومت نےنکالنا ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کےآنےسےتحریک میں جان پڑی ہے، میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا بانی کی فیملی کو آگےآنا چاہیے۔