وزیر داخلہ کی زخمی اے ایس پی محمد علیم کو فوری لاہور منتقل کرنے کی ہدایت

Published On 27 November,2024 05:29 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہورمنتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں اے ایس پی کی آنکھ متاثر ہوئی تھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی کی آنکھ بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور بہترین ہسپتال میں علاج کرایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور شفٹ کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی کی بھی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹروں سے محمد علیم کے علاج کے بارے میں بھی دریافت کیا۔