اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 ویں سالگرہ پر دنیا نیوز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں محسن نقوی نے دنیا نیوز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا نیوز نے کم عرصے میں الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا ہے، دنیا نیوز کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔
خیال رہے کہ ملک کے معروف اور ہر دلعزیز دنیا نیوز نیٹ ورک نے آج کامیابی کے ساتھ 16 سال مکمل کر لیے ہیں، اعلیٰ صحافتی اقدار، غیرجانبدارانہ رپورٹنگ اور جاندار تجزیے ہمیشہ سے دنیا نیوز کی پہچان رہے۔