اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کیخلاف ڈی چوک احتجاج سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ مقدمہ نمبر 540 میں تو آپ نامزد ہیں، جب اس میں ضمانت مل جائے گی تو وارنٹ تو ختم ہو جائیں گے، پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا دیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔