سابق جج مظاہر علی نقوی کی شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست خارج

Published On 11 December,2024 12:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی نقوی کی شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے مظاہر علی نقوی کی جوڈیشل کونسل کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت مظاہر علی نقوی کے وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ میرا مظاہر علی اکبر نقوی سے رابطہ نہیں ہو سکا، عدالت مؤکل سے رابطے اور ہدایات کیلئے مہلت دے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے، شوکاز نوٹس کے خلاف کونسل کا تو فیصلہ آ چکا ہے۔

عدالت نے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔