وزیراعظم شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

Published On 14 December,2024 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر میں ہونے والے ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔