لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، دوران اجلاس محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے جائیں گے، اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جوابات بھی پیش کئے جائیں گے۔
اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا، اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہانہ ہے، بل کی منظوری کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
دوران اجلاس ایوان میں آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی، عام بحث کے دوران امن و عامہ کے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔