یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر

Published On 18 December,2024 10:22 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) یونان میں پاکستانیوں کے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں کشتی واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست منیر احمد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے، حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے، عدالت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے۔




Recommended Articles