اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہوسکی۔
ریکوزیشن پر مطلوبہ تعداد میں ارکان کے دستخط نہ ہونے کے باعث اجلاس نہ بلایا جا سکا، اجلاس بلانے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی تھی۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کی ریکوزیشن پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدور نے دستخط کئے۔
ریکوزیشن پر پی ٹی آئی، مسلم کانفرنس، جے کے پی پی، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے صدور نے دستخط کئے، حکومتی وزیر نے بھی اجلاس بلانے کے ریکوزیشن پر دستخط کئے تھے۔