اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت انتخابی نظام میں صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے کہا کہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں صوبے کی خواتین سرکاری افسران و دیگر نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کی کوششوں کا مقصد تمام صنفوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔
عمر حمید خان نے کہا کہ سماج کے تمام تر پسماندہ طبقات کو انتخابی عمل میں برابر کی نمائندگی دینا ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔