ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

Published On 05 January,2025 08:58 am

پشاور: (دنیا نیوز) کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری بھی آج کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔