کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات معطل کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12 بجے بحال کر دی جائے گی۔
موبائل فون سگنلز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (ف) نے آج بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔