بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم

Published On 11 January,2025 07:21 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں کوئٹہ سمیت تین اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضم کردی گئی ۔

ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا گی بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ،گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ لیویز کو کوئٹہ پولیس، گوادر لیویز کو گوادر پولیس، لسبیلہ لیویز کو لسبیلہ اور حب پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ میں لیویز فورس کا پولیس میں انضمام مکمل کر لیا، انضمام سے قانون نافذ کرنے کا نظام مضبوط ہو گا، اقدام سے موثر پولیسنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا ہوگی۔