کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سپین کاریز کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہو گیا۔
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی، کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن پھنس گئے، کان میں دھماکہ گزشتہ رات پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن سے جاری ہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، کانکنوں کو نکالنے کے لیے راستہ بنا لیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں کانکنوں تک پہنچنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔