کوئٹہ:(دنیا نیوز) سنجدی کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق چھ کان کنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے اور جاں بحق کان کنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر ظہیر احمد بلوچ نے ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔