ڈی چوک احتجاج کیسز: شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Published On 15 January,2025 12:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دوران سماعت شعیب شاہین اور رؤف حسن کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کی۔

یاد رہے کہ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، آپبارہ، کراچی کمپنی اور ترنول میں ایک ایک جبکہ تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔

رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور دو تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کئے گئے۔