کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اُڑان پاکستان پروگرام ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اُڑان پاکستان کی کامیابی کیلئے آج سٹیٹ بینک کا اہم دورہ کیا جس میں انہوں نے کمرشل بینکوں کےتمام صدورسے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں فخرہے ہمارے پاس ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے بربادی کا نہیں ہوتا،اپنے وسائل نہیں ہوں گے تو قرضوں پر گزارا کرن اپڑے گا، بینکوں کےسربراہان سےدرخواست کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ونڈوکھولیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ایک سیاسی جماعت نےبیرون ممالک سےملک مخالف سرگرمیاں شروع کی ہیں،کوئی بھی ملک غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا،سیاسی جماعت نےاپنے اوور سیز لوگوں کواداروں کے خلاف بات کرنےپرلگایاہواہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 سالہ منصوبے میں سارے اہداف رکھے گئےہیں،اس وقت جومعاہدے ہو رہے ہیں وہ سب شفاف ہیں، گزشتہ 2 سالوں سےبجلی کی قیمت میں کمی کی کوشش کررہے ہیں ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 کی سیاسی تبدیلی نے معاشی مشکلات کو بڑھا دیا تھا، ریاست کے تمام ستون پاکستان کی معاشی بقاء کے متمنی ہیں، اڑان پاکستان میں چائنا، یو اے ای، امریکا، یورپی یونین، سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک شامل ہیں۔