190 ملین پاؤنڈ کی لوٹ مار کوپی ٹی آئی سیاسی معاملہ کہہ رہی ہے: جاوید لطیف

Published On 14 January,2025 09:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے کہا ہے 190 ملین پاؤنڈ کی لوٹ مار کوپی ٹی آئی سیاسی معاملہ کہہ رہی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت میں190ملین پاؤنڈ معاملہ کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا، اس وقت کےاٹارنی جنرل سےسپریم کورٹ رجوع کرنےکا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نےسپریم کورٹ رجوع نہیں کیا، میرے علم کےمطابق سپریم کورٹ رجوع کیا گیا تھا، ایک بندہ ملک سےسارا کچھ لوٹ کرلےگیا اب معاملےکوسیاسی کہا جارہا ہے۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکا رویہ بھی سب کویاد ہونا چاہیے،میاں جاوید لطیف کیا صرف گڈ ٹوسی یو کہنے والے ججزہونے چاہئیں۔


رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوتین دفعہ غیرقانونی طریقےسےہٹایا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کوآئینی طریقےسےہٹایا گیا۔