17 جنوری کو عمران خان اور وکلاء نہ بھی آئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا: خواجہ آصف

Published On 14 January,2025 02:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا نہ بھی آئے تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے 190 ملین کیس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی عدم موجودگی پر مؤخر کیا، بانی پی ٹی آئی اور اُن کی قانونی ٹیم نے عدالت کا بائیکاٹ کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، بانی پی ٹی آئی خود ڈیل کے بیانات دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی خود مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں، مذاکرات کی کامیابی بانی پی ٹی آئی کا مقصد نہیں ہے۔