اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقل ملک نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اعجازچودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرچیئرمین سینیٹ نےجاری کیے، اگر کل تک اعجازچودھری کوسینیٹ نہ لایا گیا تو ایوان کی توہین ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے سکیورٹی وجوہات کی بنا پراعجاز چودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا، پی ٹی آئی سینیٹر کے پروڈکشن آرڈر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمیں جمہوریت کے لیکچر نہ دیں، تحریک انصاف کے دور سے ہمارے دور میں معاملات بہتر ہے، اس معاملے سے پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔