ایس ایم تنویر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، سیاسی و کاروباری شخصیات کی شرکت

Published On 16 January,2025 03:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

مرحومہ کی نمازجنازہ کی امامت ان کے بیٹے اور سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے پڑھائی، گرینڈ جامعہ مسجد لیک سٹی میں ایس ایم تنویر کی والدہ کا نماز جنازہ پڑھایا گیا۔

مرحومہ سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور عرفان منیر کی والدہ تھیں، نماز جنازہ میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، سابق وفاقی وزیر گوہراعجاز، صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر بھی شریک ہوئے۔

پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار، چیئرمین فاؤنڈرز گروپ و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمٰن، چیئرمین پیاف اور پائینر پروگریسو الائنس میاں انجم نثار اور چیئرمین پی بی جی لاہور چیمبر علی ہسام اصغر بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

سابق صدور لاہور چیمبر الماس حیدر، شاہد حسین شیخ، شہزاد علی ملک، شیخ محمد آصف، ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز، سابق ریجنل چیئرمین رحمان عزیز چن، منظور ملک، عبدالراؤف مختار، سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم، سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر امجد علی جاوا، سابق نائب صدر محمود غزنوی، چیئرمین لاہور بزنسمین فرنٹ محمد امجد چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر تنویر احمد شیخ اور پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمٰن چن بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔