پاکستان میں غلط ادویات کے رجحان کا انکشاف

Published On 16 January,2025 05:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت نے غلط ادویات کے واقعات کے حوالے سے اعداد و شمار کی تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں جس کے مطابق پاکستان میں غلط ادویات کے رجحان کا انکشاف ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پبلک ہیلتھ پروگرامز اور ہسپتالوں سے ویجی فلوڈیٹابیس کے ذریعے 52025 غلطیاں رپورٹ کی گئیں، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن سے 32186 شکایات ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب فارما کو ویجیلنس سینٹر سے 790، اسلام آباد فارما کو ویجیلنس سینٹر سے 677 ادویات اور ویکسین کی غلطیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا فارما کو ویجیلنس سینٹر سے 1 شکایت ہے اے جے کے اور گلگت بلتستان مراکز سے کوئی شکایت نہیں۔

مریضوں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے ای رپورٹنگ اور موبائل ایپ کے ذریعے 403 فارما کمپنیوں سے 17968 شکایات ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق میڈیکیشن کی غلطیوں کے اثرات بہت معمولی سے بڑے بشمول ایوسٹین انجکشن سے آنکھ پر اثرات شامل ہیں۔