جامعہ کراچی نے طلبہ کے لباس کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی

Published On 21 January,2025 11:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے لیے گائیڈلائن جاری کردی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے کپڑے نہ پہنیں، طلبہ صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانے والے، چھوٹی آستینوں والے اور ٹائٹ کپڑے نہ پہنیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے بھی نہ پہنیں جبکہ جامعہ میں طلبہ کو عام چپلیں بھی پہننے سے منع کیا گیا ہے۔