پشاور: (عامر جمیل) چارسدہ میں انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کی اراضی واگزار نہ کرائی جا سکی۔
صوبائی مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایات پر اینٹی کرپشن نے آئی جی پولیس کو شکایتی خط لکھ دیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی پی او اور ڈی سی کی مداخلت سے زمین واپسی کا عمل رک گیا، پولیس نے اینٹی کرپشن ٹیم کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی، چارسدہ میں ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث کارروائی نامکمل رہی۔
اینٹی کرپشن نے خط میں ڈی ایس پی کی بدزبانی اور ویڈیو ریکارڈنگ بند کروانے کا الزام عائد کیا، حکام کی جانب سے خط میں سرکاری زمین کی واگزاری میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔