سیالکوٹ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے مظفر پور میں پتنگ بازی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔
پتنگ کی ڈور بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث کمسن بچہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز شریف نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے جان لیوا دھندے پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔