اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں خشک سالی کے خطرہ کے باعث محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں نہیں ہوئیں، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک ملک بھر میں 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، سندھ میں 52 فیصد اور بلوجستان میں 45 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
اسی طرح پنجاب میں 42 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں اٹک، چکوال، اسلام آباد، راولپنڈی ، لیہ ،ملتان ،راجن پور، بہاولپور، فیصل آباد میں بھی خشک سالی کے خطرات منڈلانے لگے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے اضلاع کراچی ،بدین، جیکب آباد سمیت کئی علاقے خشک سالی کا شکار ہیں جبکہ بلوجستان میں لسبیلہ، پنجگور، خیرپور، دالبدین سمیت ملحقہ علاقوں میں کم بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں آنے والے دنوں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کم بارشوں کے باعث آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔