کوئٹہ: (دنیا نیوز) چمن سمیت شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔
قلعہ عبداللہ ، زیارت ، مسلم باغ ، پشین سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی، درہ کوڑک کی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
این ایچ اے حکام اورضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے، برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری 20 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔