جوڈیشل کمیشن سے انکار حکومت کے غیر منتخب ہونے کی دلیل ہے: بیرسٹر سیف

Published On 23 January,2025 10:24 am

پشاور:(دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب ہونے کی دلیل ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے، حکومت عدلیہ، میڈیا اور اپوزیشن کا وجود ختم کرنے کیلئے نئے قانون لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا گیا ہے، حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد میں گھر دے کر کے پی حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔