اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا، اب سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے اڑھائی بجے ہوگا۔
سینیٹ اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سینیٹ اجلاس کا وقت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بلانے کے باعث کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا
سینیٹ اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل، ڈیجیٹل نیشن بل سمیت دیگر ایجنڈا کی منظوری لی جائے گی۔