ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری بارے سینیٹ اجلاس27جنوری کو طلب

Published On 24 January,2025 09:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس طلب کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سوموار 27 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر غور کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا جاری کردیا گیا، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے آج سینیٹ میں پیش کیا تھا۔