جی ایچ کیو حملہ کیس: مزید 3گواہان کے بیان قلمبند، سماعت29جنوری تک ملتوی

Published On 25 January,2025 06:42 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ 29 جنوری تک ملتوی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، بانی پی ٹی ائی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک نے بحث مکمل کی جبکہ پراسیکیوشن کل عمران خان کی درخواست بریت پر اپنی بحث مکمل کرے گا۔

وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست منظورکر لی گئی، بشری بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض دائر کردیا۔

پراسیکیوشن نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی ایک مقدمہ میں مجرم ہیں عدالت سے سزا ہو چکی، قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ مجرم کو کسی مقدمہ کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جناب وکلا صفائی کی جانب سے9مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ، درخواست میں کہا گیا کہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے ایک ہی فرد جرم عائد اور ٹرائل کیا جائے۔