اسلام آباد: (دنیا نیوز) 24 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 19 ورکرز کی ضمانتیں منظور کر لیں، تمام ورکرز کو 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے وکلا انصر کیانی ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔