راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 خوارج ہلاک کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔