سردی کی لہر برقرار، مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر نکل آئی

Published On 01 February,2025 01:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔

مری میں برفباری ہوئی، سیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر نکل آئی، گلیات میں بھی آسمان سے روئی کے گالوں کی برسات ہوئی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، لہہ میں پارہ منفی 9،قلات منفی 8،گوپس منفی 7 اور کالام میں منفی 6 رہا۔

سکردو میں منفی 5، کوئٹہ، بگروٹ میں منفی 4، مالم جبہ، استور اور پارا چنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی نوید سنا دی گئی، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی۔