بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 01 February,2025 12:38 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ سیم نہر کے قریب مقابلہ ہوا، پولیس ناکہ بندی پر کھڑی تھی ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، گرفتار ڈاکو کی وسیم اکرم کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا، گرفتار ڈاکو 50 سے زائد مقدمات میں ملوث ہے، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔