مریم نواز شریف کا ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس، ایس ایچ او گرفتار

Published On 31 January,2025 04:51 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بزرگ شہری پر پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا، پولیس نے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

حکام کے مطابق ایس ایچ او نیو ملتان شفیق احمد نے گزشتہ روز معمر شہری پر تشدد کیا تھا۔