لکی مروت: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کو شہید کردیا، حملہ آور سرکاری اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔
حملہ آوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع پرپہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا جبکہ شہید اہلکار کی میت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔