حیدر آباد کے سول ہسپتال میں 2 نرسیں ادویات چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

Published On 31 January,2025 06:30 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد کے سول ہسپتال میں 2 سٹاف نرسیں ادویات چوری کرتے رہے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔

سول ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیضان میمن کے مطابق پکڑی جانے والی دونوں نرسز کافی عرصے سے ادویات چوری میں ملوث تھیں، شکایات موصول ہونے پر دونوں نرسز کی ریکی کی گئی اور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، دونوں نرسز کے قبضے سے ہینڈ بیگز کے علاوہ دواؤں سے بھرے شاپر بھی ملے ہیں۔

برآمد ہونے والی ساری ادویات وہ تھیں جو بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں، دونوں نرسز پیڈز وارڈ میں تعینات تھیں، دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکرٹریٹ کو واپس کرکےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔