لاہور: (دنیا نیوز) آرگنائزڈکرائم یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ساجد عرف چٹا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ٹیم ملزم کو اسلحہ و مال برآمدگی کیلئے علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی،نامعلوم ملزموں نے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے شدید زخمی ملزم ساجد عرف چٹاہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
ہلاک ہونے والا ڈاکوساجد عرف چٹا106سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا،ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے،نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ہلاک ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے