لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ، ناجائز اسلحہ اور کار برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
موٹروےپولیس ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران نے ہڑپہ ٹال پلازہ پر مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کار کی تلاشی کے دوران 29 پیکٹ چرس ، سب مشین گن کے 5 میگزین اور 5 پسٹل برآمد ہوئے، موٹروے پولیس نے کار میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔