گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔
ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے سے زائد رقوم بٹوری، ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔