شکارپور: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو کمسن بچی سمیت قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ عثمان عیسانی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار فیملی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کمسن بیٹی سمیت موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لالوئی برادری کے دو گروپوں میں درینہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔