ریاست نے شروع سے ہی تعلیم کو ترجیح نہیں دی: سردار شاہ

Published On 01 February,2025 01:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ ریاست نے شروع سے ہی تعلیم کو ترجیح نہیں دی۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ تعلیم سے متعلق تمام قوانین پڑھوں، اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر بیٹھے ہیں۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے مزید کہا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے، محکمہ تعلیم سندھ کا 92 فیصد بجٹ تنخواہوں وغیرہ میں چلا جاتا ہے۔